اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد ؛ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا اہم تین روزہ دورہ کریں گے، جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت ان کے ہمراہ ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا کا وفد بھی شریک ہوگا۔
توقع ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی و سفارتی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔






