اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 708 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتہ ملا جلا رجحان لیے رہا، تاہم 100 انڈیکس مجموعی طور پر 708 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 163,806 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران مارکیٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، اور 100 انڈیکس 9,883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 167,561 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 157,678 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

شیئرز کی لین دین کے اعتبار سے بھی ہفتہ خاصا متحرک رہا، جہاں 9.13 ارب شیئرز کے سودے طے پائے۔ ہفتہ وار کاروبار کی مجموعی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی مثبت پیش رفت دیکھی گئی، جو ایک ہفتے کے دوران 57 ارب روپے کے اضافے سے 18,968 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی، مالیاتی پالیسیوں میں استحکام اور متوقع معاشی اصلاحات مارکیٹ میں بہتری کی بنیادی وجوہات رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button