اقوامِ متحدہ نے ہانیہ عامر کو نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا
اسلام آباد: اقوامِ متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر خواتین کے حقوق کی آگاہی، برابری اور سماجی سطح پر بااختیاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ ان کی شخصیت اور نوجوانوں میں مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
"ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ہے” – ہانیہ عامر
اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا:
"میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ مجھے ایک ایسے مقصد کے لیے آواز بلند کرنے کا موقع ملا ہے جو میرے دل کے قریب ہے۔ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے، اور میں اس پیغام کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کروں گی۔”
حالیہ صحت کے مسائل
یاد رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے زیر علاج رہیں، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور دوبارہ سرگرم نظر آ رہی ہیں۔