اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش

راولپنڈی (16 اکتوبر 2025) – خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعرات کی دوپہر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ تاہم، جیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال انہیں اندر داخلے اور ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ ان کے ساتھ ایک مختصر قافلہ تھا، جب کہ جیل کے اطراف میں پولیس کی غیر معمولی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ داہگل ناکے پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

یہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد سہیل آفریدی کا پہلا دورہ اڈیالہ جیل ہے، اور اگر اجازت ملی تو بانی پی ٹی آئی سے ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کسی قسم کی بات چیت سے گریز کیا اور ملاقات کی اجازت کے منتظر نظر آئے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جیل حکام انہیں ملاقات کی اجازت دیں گے یا نہیں، تاہم ذرائع کے مطابق حکام اس معاملے پر مشاورت میں مصروف ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button