اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں داخلی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالیہ بیرونی دوروں، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور بین الاقوامی سطح پر قومی موقف کی مؤثر ترجمانی سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا۔ داخلی سیکیورٹی چیلنجز اور جاری دہشتگردی کے خطرات پر بھی خصوصی بریفنگ دی گئی۔

افغانستان سے شرانگیزیوں کا جائزہ، شہداء کو خراجِ عقیدت

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی جانب سے جاری شرانگیزیوں اور خوارج کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزراء نے دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تجارتی، تعلیمی اور قانونی اصلاحات پر غور

اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اس کے علاوہ اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ (TVET) کے فروغ پر بھی غور کیا گیا، تاکہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تین مختلف تاریخوں پر ہونے والی میٹنگز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جبکہ ریگولیٹری ریفارمز پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button