تازہ تریندنیا

انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز پاپوا کے شہر ابیپورہ سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد بحرالکاحل میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی اداروں سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا زلزلوں کے حوالے سے حساس خطے میں واقع ہے اور یہاں ایسے جھٹکے معمول کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button