اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا، تقریب میں بدنظمی

پشاور: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے اُن سے حلف لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، تقریب سے قبل سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اجتماعی دعا کی، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس روانہ ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی، جب پارٹی کارکنان اسٹیج پر چڑھ آئے اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ اس ہنگامہ خیز صورتحال کے باعث تقریب کا وقار متاثر ہوا، جب کہ انتظامیہ کارکنان کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کو حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب کیا گیا ہے، اور ان سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button