اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع

چمن: پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے، جس کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے۔ تجارتی سرگرمیاں اور عام آمدورفت بدستور معطل ہیں۔

چمن پولیس کے مطابق گزشتہ روز بابِ دوستی کے راستے سے 818 افغان خاندان، مجموعی طور پر 4,463 افراد، اپنے وطن واپس روانہ ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر افغان مہاجرین کی واپسی کا اب تک کا سب سے بڑا اعداد و شمار ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق، یکم اپریل 2025 سے اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افغان مہاجرین چمن کے راستے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

بابِ دوستی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے مہاجرین کو رجسٹریشن، اسکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سرحدی کشیدگی کے باعث گزشتہ دنوں سرحد بند کر دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے اور ملک بدر کیے گئے افغان مہاجرین کی بڑی تعداد سرحد پر پھنس گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ چمن کے مقامی شہریوں نے انسانی ہمدردی کے تحت مہاجرین کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button