کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1280 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 166,756 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 165,476 پر بند ہوا تھا، جبکہ آج کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی ممکنہ طور پر سیاسی اور معاشی سطح پر مثبت پیش رفت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔





