شرم الشیخ:
وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد کے ہمراہ مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزراء، اعلیٰ حکام اور دیگر اہم شخصیات پر مشتمل وفد بھی موجود ہے، جو مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بات چیت کرے گا۔






