اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 2857 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 2857 پوائنٹس کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز ہی سے مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، جو وقت کے ساتھ مزید گہرا ہوتا گیا۔ شدید مندی کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 2857 پوائنٹس گر کر 160240 کی سطح پر آگیا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق یہ حالیہ دنوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی سب سے بڑی اور غیر متوقع مندی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

مندی کی وجوہات میں سیاسی بے یقینی، معاشی دباؤ، اور عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے۔

سرمایہ کاروں اور بروکرز نے حکومت سے فوری معاشی اصلاحات اور اسٹاک مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button