ٹیکساس / فورٹ ورتھ — امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک چھوٹا طیارہ اچانک سڑک پر موجود گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ٹیکساس ایمرجنسی سروسز کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی وجوہات کے تحت مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔






