اہم خبریںتعلیم

راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، بیشتر سڑکیں اور سروسز بحال

راولپنڈی / اسلام آباد — راولپنڈی میں 4 روز کی بندش کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی بیشتر سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی کی مرکزی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز کھل چکے ہیں، تاہم مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔

دونوں شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اب بھی معطل ہے۔

ٹریفک کی روانی کے لیے اہم شاہراہیں جیسے آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے اور نائنتھ ایونیو کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

صورتحال معمول پر آنے کے بعد شہریوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوئی ہے، تاہم چند راستے اب بھی سیکیورٹی وجوہات کے تحت بند ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button