اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افغان جارحیت کی شدید مذمت، پاک فوج کو خراجِ تحسین

لاہور (ویب ڈیسک) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی طرف سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر ہونے والی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری، حکمتِ عملی اور قومی اتحاد کے ساتھ افغان جارحیت کا جواب دیا ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ:

"پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔”

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید زور دیا کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے مگر یہ کمزوری کی علامت نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور امن چاہتے ہیں، مگر ملکی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے اسے واضح کیا کہ افغان جارحیت کا سخت جواب ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرحدی سالمیت کے دفاع میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button