اہم خبریںدنیا

قطر کا پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل اور سفارتکاری کی اپیل

دوحہ/اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر قطر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔ قطر، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ تصادم سے گریز کرتے ہوئے بات چیت کا راستہ اپنائیں اور مسائل کو پرامن انداز میں حل کریں۔

قطری وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ قطر، پاکستانی اور افغان عوام کی خوشحالی، ترقی اور امن کے لیے پُرعزم ہے، اور وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی ہر علاقائی اور بین الاقوامی کوشش کی بھرپور حمایت کرے گا۔

اس موقع پر قطر نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے اور کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دے، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button