اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 13 اکتوبر کو طلب، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں نئے قائدِ ایوان یعنی وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس پہلے 20 اکتوبر تک ملتوی کیا گیا تھا، تاہم اب نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے تاریخ آگے کر دی گئی ہے۔

اس اہم اجلاس کے دوران نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں آئے گا، جو کہ علی امین گنڈا پور کے مستعفی ہونے کے بعد ضروری ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے تصدیق کی ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ پیر کے روز تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس استعفے کی منظوری سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ادھر سیاسی میدان میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیا وزیراعلیٰ لانے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں پارٹی قائدین سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ حمایت کی درخواست کی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں یہ ایک اہم موڑ ہے، اور آنے والے دنوں میں سیاسی جوڑ توڑ مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button