اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی افغانستان سے ایک ہی درخواست ہے: اپنی سرزمین دہشتگردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان سے واحد اور واضح درخواست ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے باوجود ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتا ہے، جو مصدقہ، قابلِ عمل معلومات پر مبنی اور انتہائی احتیاط سے انجام دیے جاتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں قانونی دائرہ کار اور درست انٹیلیجنس کی روشنی میں کی جاتی ہیں، تاکہ کسی بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے۔

وزیراعظم کا بیان “Enough is Enough” اہم پیغام ہے

دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ بیان “Enough is Enough” کو ملک کے عزم اور سنجیدگی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ترجمان نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، اس کے باوجود پاکستان نے ہر موقع پر سفارتی ذرائع کو ترجیح دی ہے اور اب بھی افغانستان سے یہی امید رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button