اہم خبریںتازہ تریندنیا

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، ڈونلڈ ٹرمپ اس سال بھی محروم

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں رواں سال کا امن نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون رہنما ماریہ کورینہ مچارو کو دیا گیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز انہیں وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادانہ انتخابات کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

نوبیل امن کمیٹی نے 338 نامزدگیوں میں سے ماریہ کورینہ کو منتخب کیا، جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے، تاہم وہ اس بار بھی انعام سے محروم رہے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ ماریہ کورینہ نے وینزویلا میں جمہوریت کی بقاء کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کیا اور ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

یہ اعزاز 124 سال سے امن، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دیا جاتا ہے۔ نوبیل امن انعام سویڈن کے سائنسدان الفریڈ نوبیل کی وصیت کے مطابق قائم کیا گیا تھا، جو دنیا میں امن و بھائی چارے کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔

اس انعام کی پہلی تقریب 1901 میں ہوئی تھی اور ہر سال 10 دسمبر کو ناروے میں نوبیل کی برسی کے موقع پر اس کا اعزاز پیش کیا جاتا ہے۔ ماضی میں یہ انعام نیلسن منڈیلا، مدر ٹریسا، مارٹن لوتھر کنگ جونیئر، ملالہ یوسفزئی اور وانگاری ماتھائی جیسے عالمی رہنماؤں کو بھی دیا جا چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس انعام کے لیے خاصے پرامید تھے اور اعلان سے چند گھنٹے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ’اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی‘۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button