اہم خبریںدنیا

🇵🇸🇮🇱 جنگ بندی کی امید؟ اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی منظوری دے دی

اسرائیلی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کے خدوخال کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں صرف یرغمالیوں کی رہائی کا ذکر کیا گیا، جبکہ معاہدے کے دیگر نکات کو واضح نہیں کیا گیا۔
معاہدے میں شامل اہم نکات:

حماس کی جانب سے تمام قیدیوں کی رہائی

اسرائیلی افواج کا غزہ سے مرحلہ وار انخلا

رفح بارڈر کراسنگ کا دوبارہ کھولا جانا

انسانی امداد کی بحالی

حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل سنجیدگی دکھائے تو "امن ممکن ہے”۔

حالیہ صورتحال:
جمعرات کی رات بھی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے، جن میں
غزہ سٹی کی ایک رہائشی عمارت پر بمباری
کم از کم 2 افراد شہید
40 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے

اب تک کی جنگ کا خلاصہ:
یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے شروع ہوئی تھی، جس میں
1,200 اسرائیلی شہری ہلاک
251 یرغمال بنائے گئے

اس کے بعد اسرائیل نے شدید حملے شروع کیے، جن میں
67,000+ فلسطینی شہید (غزہ کی وزارت صحت کے مطابق)
جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے
170,000 سے زائد زخمی

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی عمل کو متاثر کرنے کے لیے جان بوجھ کر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ وہ صرف “خطرناک اہداف” کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button