اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا: برطانوی وزیراعظم نے ویزا قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا

ممبئی: (رپورٹ) بھارت کو اُس وقت عالمی سطح پر ایک اور دھچکا لگا جب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ویزا قوانین میں نرمی سے صاف انکار کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچے، جہاں مہاراشٹرا کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ برطانوی کاروباری افراد کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر اپنے قیام کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ممبئی میں ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت پر بات چیت متوقع ہے۔

تاہم، بھارت روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ کسی نئے ویزا معاہدے کی طرف نہیں جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ویزوں کا معاملہ اس منصوبے کا حصہ نہیں ہے اور ہم صرف پہلے سے طے شدہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئے ہیں۔”

کیئر اسٹارمر کے اس بیان کو بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ نئی دہلی کی خواہش تھی کہ برطانیہ ویزا پالیسی میں نرمی کرے تاکہ بھارتی طلبہ اور پیشہ ور افراد کو زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button