اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ اقدام 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران اٹھایا گیا۔ آج کی سماعت میں علیمہ خان کے سوا دیگر تمام 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں وکلاء کی جانب سے علیمہ خان کا وکالت نامہ عدالت میں جمع ہی نہیں کرایا گیا، لہٰذا وہ ان کی نمائندگی کرنے اور استثنیٰ کی درخواست دینے کے مجاز نہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button