اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کیا، جہاں انہیں لیڈرشپ اینڈ گورننس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔
یہ اعزاز انہیں یونیورسٹی کی جانب سے ان کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب کے دوران ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو باقاعدہ طور پر ڈگری عطا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تعلیم، تحقیق، اور اسلامی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔






