اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن صنم جاوید پشاور سے مبینہ طور پر گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم سے تعلق رکھنے والی صنم جاوید کو پیر کے روز پشاور سے مبینہ طور پر ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، صنم جاوید کی گاڑی کو ایک مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور اُنہیں دیگر مسافروں کے سامنے حراست میں لے لیا گیا۔ گاڑی میں ان کے چند دوست بھی موجود تھے، جن کے سامنے یہ واقعہ پیش آیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ:

"صنم جاوید کو کچھ دیر قبل پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر دو گاڑیوں نے گھیر لیا، زبردستی ان کی گاڑی سے نکالا گیا، اور اُنہیں حراست میں لے لیا گیا۔”

ابھی تک حکام کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات یا الزامات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس کارروائی کی مذمت کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button