اہم خبریںتازہ تریندنیا

مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ کا امریکی نیوی اہلکاروں سے خطاب

امریکی صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ میں تاریخی امن عمل کا اعلان،
ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی امن عمل شروع ہو چکا ہے اور تین ہزار سال پرانا مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امن منصوبے کو حماس کے تعاون سے زبردست قرار دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں جہاں پہلے جنگ جاری تھی، اب مذاکرات ہو رہے ہیں اور تمام فریقین نے اس امن منصوبے پر کسی قسم کی لچک کی ضرورت نہ ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ آئندہ دو سے چار دن میں سامنے آ سکتا ہے اور لوگ اس سے خوش ہیں۔

انہوں نے امریکہ کو اس امن عمل کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ کو امن سے جینے دیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی مسلح افواج کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور امریکی نیوی سیل سے زیادہ سخت جان کوئی نہیں۔

مزید برآں، انہوں نے حکومت کی جزوی بندش (شٹ ڈاؤن) کے باوجود فوجی اہلکاروں کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ہر امریکی فوجی کے لیے تنخواہوں میں مساوی اضافے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار ڈیموکریٹ پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ڈیموکریٹس ریپبلکن پارٹی کے کندھے پر بیٹھے ایک مکھی کی مانند ہیں”۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button