اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انسداد دہشت گردی عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ تمام رہنما مقدمے میں ایک بھی بار پیش نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button