پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 نومبر کو کوئٹہ میں ایک مرکزی جلسہ منعقد کرے گی۔ یہ بات صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
داؤد شاہ کاکڑ نے بتایا کہ جلسہ کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا اور اس کے لیے عدالتوں سے قانونی اجازت بھی حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور خاص طور پر بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے اور ان کے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جو ایک تشویشناک امر ہے۔






