اہم خبریںدنیا

ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا

برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش کے دوران ایک جدید اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ دونوں کے درمیان اختلافات کا باعث بنا ہے۔

تزئین و آرائش کا منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا اور اس پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ لاگت آئے گی۔ اس کا مقصد محل کے پرانے نظام کو جدید بنانا اور اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ رکھنا ہے۔ ملکہ کمیلا کی خواہش ہے کہ محل میں مستقل لائبریری قائم کی جائے کیونکہ بکنگھم پیلس میں اس وقت کوئی مستقل کتب خانہ موجود نہیں ہے۔

تاہم بادشاہ چارلس کو اس اضافی تعمیراتی لاگت اور پیچیدگی پر شدید تحفظات ہیں، اور وہ اس تجویز کو باعث تشویش سمجھتے ہیں۔ شاہی ذرائع کے مطابق، یہ مسئلہ دونوں کے درمیان اختلاف کا سبب بن چکا ہے، اگرچہ حال ہی میں انہوں نے اپنی 20ویں شادی کی سالگرہ بھی منائی ہے۔

ملکہ کمیلا ادب اور مطالعہ کی سرگرم حمایتی ہیں اور مختلف ادبی پلیٹ فارمز کے ذریعے قارئین اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔ وہ اسکولوں، جیلوں اور کمیونٹی سینٹرز کا بھی دورہ کر چکی ہیں۔

فی الحال شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کلیرنس ہاؤس میں قیام پذیر ہیں جہاں پہلے سے ہی ایک لائبریری موجود ہے، جو ملکہ الزبتھ دوم کے دور میں بنائی گئی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button