اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا حج 2026 کے لیے نئی رہائش لائسنسنگ نظام متعارف

مکہ مکرمہ — سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں عازمین کی رہائش کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت عارضی ہوسٹل لائسنس وزارتِ سیاحت اور وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت کے بیان کے مطابق حج کے دوران رہائش فراہم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے نسک مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ لائسنس وزارتِ سیاحت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے اور اس عمل کو یکم فروری 2026 تک مکمل کرنا ضروری ہوگا۔

نئے سسٹم کا مقصد حج کے دوران سہولیات کے معیار کو بلند کرنا، بکنگ کے عمل کو مربوط اور آسان بنانا، مہمان نوازی کی گنجائش بڑھانا اور عازمین کے لیے ایک منظم، محفوظ اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ موسمی لائسنسنگ سسٹم نسک پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ہے تاکہ رہائش کی بکنگ اور نگرانی شفاف اور منظم انداز میں کی جا سکے، جس سے عازمین کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button