اہم خبریںپاکستان

سیکیورٹی فورسز کا زہری میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک

خضدار — سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے ان کی تمام سازشیں ناکام بن گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

خضدار کے عوام نے اس کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے تباہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کریں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button