اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آج رات سے کئی علاقوں میں بارش، آئندہ چھ گھنٹے میں موسم پلٹنے کاامکان

پاکستان میں ستمبر کے آخری ہفتے اور اکتوبر کے پہلے تین دن گرمی کے بعد موسم نے ایک بار پھر پلٹا کھایا ہے اور آج شب ملک کے متعدد علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی روز قبل ۵ اکتوبر سے بارش شروع ہونے کی پیش گوئی کی تھی، جو آج رات سے باقاعدہ شروع ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چھ گھنٹوں میں بارش کی صورتحال اہم ہوگی۔ بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کے علاوہ سندھ کے بعض حصوں میں آج رات بادل چھائیں گے۔ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے شمالی اضلاع جیسے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح وسطی پنجاب کے اضلاع حافظ آباد اور خوشاب میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ شام اور رات کے وقت لاہور، قصور، شیخوپورہ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج رات اور کل ہفتہ کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم لسبیلہ، آوران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان موجود ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، مگر سمندر کے نزدیک بدین، سجاول، کراچی اور ٹھٹھہ میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button