اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

(ویب ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ شاید تین ہزار سال بعد حل ہو سکے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ اور قدیم ہے، لیکن ہم صرف غزہ ہی نہیں، بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر غزہ میں امن قائم ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ مکمل خطے میں استحکام آتا ہے تو یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کو کئی حلقوں نے متنازع قرار دیا ہے، کیونکہ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکہ خود بھی مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے بحران کو طویل المدتی یا حل طلب معاملہ سمجھتا ہے، جس کا کوئی فوری حل نظر نہیں آتا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button