اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی

کاوش میمن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 551 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 169,041 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں اس غیر معمولی بہتری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ:

ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری

روپے کی قدر میں استحکام

حکومت کی معاشی پالیسیوں کا تسلسل

یہ تمام عوامل سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ مثبت رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button