اہم خبریںدنیا

صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ تنازع پر دلچسپ تبصرہ: "شاید 3 ہزار سال بعد مسئلہ حل ہو”

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ تنازع کو "ہزاروں سال پرانا مسئلہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ شاید 3 ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہو سکے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم صرف غزہ میں نہیں بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول، اگر غزہ میں امن قائم ہو گیا تو یہ ایک "حیرت انگیز کامیابی” ہوگی۔

صدر ٹرمپ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی برادری غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی تلاش میں ہے۔

غزہ امن منصوبہ: حماس کے ردعمل پر نظر

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر کھینچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں امید ہے کہ حماس اس منصوبے کو قبول کرے گی، تاکہ خطے میں امن کی راہ ہموار ہو سکے۔”

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غزہ امن منصوبے کے ذریعے نہ صرف جنگ بندی بلکہ خطے میں دیرپا استحکام کے لیے سیاسی بنیادیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button