اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سرکاری حج اسکیم: دوسری قسط کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کی درخواستوں بارے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت منتخب افراد کو حج واجبات کی دوسری قسط 3 نومبر سے 10 نومبر 2025 کے درمیان جمع کروانی ہوگی۔ مقررہ مدت میں قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست منسوخ تصور کی جائے گی اور پہلی قسط کی رقم درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، دوسری قسط کی رقم فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جو ملک بھر میں قائم 14 منتخب بینکوں کے ذریعے جمع کروائی جا سکے گی۔

وزارت کے مطابق، درخواست گزار اس دوران حج پیکیج کی تبدیلی بھی کر سکیں گے، تاہم قسط جمع کروانے کے بعد پیکیج میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔

رہائشی پیکیج کی تفصیلات کے مطابق، ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والے افراد کو اضافی 2 لاکھ روپے جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کے انتخاب پر فی کس 67 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے تمام منتخب افراد کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں قسط جمع کروا کر اپنی حج درخواست کو یقینی بنائیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button