اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف کی گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فلوٹیلا میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کا واحد "جرم” یہ تھا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ یہ امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے، اور اسرائیلی بربریت کو فی الفور روکا جانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ وقت کا سب سے بڑا تقاضا یہ ہے کہ فلسطین میں پائیدار امن قائم کیا جائے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی امدادی کوششوں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

دوسری جانب ترکیہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر انہیں تحویل میں لے لیا اور تمام مسافروں کو حراست میں لے کر اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button