اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول کرلی، رواں سال کے اختتام سے قبل پاکستان کا دورہ متوقع

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد رواں سال کے اختتام یعنی 31 دسمبر 2025 سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ حکام کے مطابق دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس اہم سفارتی رابطے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ متوقع ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، جن کا تعلق توانائی، سرمایہ کاری، اور مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون سے ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ ملاقات میں سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button