اہم خبریںتازہ تریندنیا

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

منیلا: فلپائن کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، 6.9 شدت کے اس زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 69 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ کئی عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ رات 10 بجے آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے، جہاں ایک اسپورٹس کمپلیکس باسکٹ بال میچ کے دوران منہدم ہو گیا۔ اس کے علاوہ گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر سیبو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور آج تمام اسکولز اور سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Attach

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button