اسلام آباد (ویب ڈیسک) – محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم جنوب مشرقی سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، مٹھی اور سجاول میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ ان علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی رہ سکتا ہے۔
مختلف علاقوں کا موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد: موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پنجاب: بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان: بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آزاد کشمیر: مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان: مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
خیبرپختونخوا: چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کچھ جنوبی علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث حبس کی کیفیت دیکھی گئی۔






