اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وہاڑی حاصل پور روڈ پر بس اور کار کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق

وہاڑی: وہاڑی حاصل پور روڈ پر ایک دلخراش حادثے میں بس اور کار کی ٹکر سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی بس کے نیچے جا گھسی، جس کے باعث کار میں سوار 6 افراد شدید زخمی ہو کر فوری طور پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے عوام کو روڈ پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button