کراچی (25 ستمبر 2025) – اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر اس وقت 19 ارب 79 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہیں، جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔
موجودہ مالی صورتحال میں بہتری کی علامت
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل بہتری سے پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششوں کو تقویت مل سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو درآمدی ادائیگیوں اور قرض کی واپسی جیسے بڑے مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔






