دوحہ/ریاض: قطر اور سعودی عرب نے شام میں بنیادی عوامی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ مل کر 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس امداد کا استعمال سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لیے کیا جائے گا تاکہ ملک میں سماجی و اقتصادی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون فراہم کیا تھا، جبکہ اپریل میں دونوں ممالک نے ورلڈ بینک کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تعاون کیا تھا۔





