اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کو صرف امن کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ عالمی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے اس سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت کی پالیسی تیار کی ہے، جو ملک میں اس ٹیکنالوجی کے محفوظ اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button