اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے اور ہم اس میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں دوطرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی اور مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں سیزفائر سے متعلق اہم تجاویز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کو بہت مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ برادرانہ تعلقات کو تجارت، جوائنٹ وینچر اور دیگر شعبوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو بہتر بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ اس اجلاس میں اعلامیے پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button