اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جب کہ جہلم اور چکوال میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، البتہ بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب، ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون سیزن اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کسی نمایاں بارش کا امکان نہیں، اور سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button