اہم خبریںتازہ تریندنیا

وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب میں اعلیٰ ترین شاہی پروٹوکول، جامنی کارپٹ سے استقبال

ریاض (نمائندہ خصوصی) – وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو سعودی عرب کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مملکت کی جانب سے غیر معمولی اور اعلیٰ ترین سطح کا شاہی پروٹوکول دیا گیا، جس کی نظیر ماضی میں صرف چند عالمی رہنماؤں کے لیے ہی دیکھی گئی ہے۔

وزیراعظم کی سعودی عرب آمد پر روایتی ریڈ کارپٹ کے بجائے جامنی کارپٹ بچھایا گیا، جو کہ صرف انتہائی اہم اور بااثر عالمی شخصیات کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ اس غیر معمولی اعزاز کو سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جامنی کارپٹ پروٹوکول صرف اُن عالمی رہنماؤں کو دیا جاتا ہے جنہیں مملکت غیر معمولی اسٹریٹجک اور سفارتی اہمیت دیتی ہے۔ ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا پروٹوکول دیکھنے میں آیا تھا۔

وزیراعظم کے استقبال کے لیے سعودی حکومت کے اعلیٰ حکام موجود تھے، جنہوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پروٹوکول سے یہ پیغام واضح ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئے اعتماد اور ہم آہنگی کے دور میں داخل ہو چکے ہیں، جو مستقبل میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button