اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی: میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

درخواست گزار نے اپیل کے ساتھ ایک متفرق درخواست بھی جمع کرائی ہے، جس میں سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو 24 مئی 2023 کو ممبر پی ٹی اے اور 25 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا گیا تھا، اور وہ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج چیئرمین پی ٹی اے کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button