کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 156,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔
مارکیٹ کے آغاز پر ہی مثبت رجحان غالب رہا، جسے تجزیہ کار شرح سود میں استحکام اور کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
165,000 پوائنٹس کا ہدف؟
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے مطابق اگر موجودہ معاشی رجحانات برقرار رہے تو دسمبر 2025 تک مارکیٹ 165,000 پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر سکتی ہے۔
کے الیکٹرک کے شریعہ کمپلائنٹ بانڈ کی لانچنگ
اسٹاک ایکسچینج میں آج کے کاروباری دن کی ایک اور اہم پیش رفت میں کے الیکٹرک نے رینٹل شارٹ ٹرم سکوک بانڈ کا آغاز کر دیا ہے۔
لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا:
"شریعہ کمپلائنٹ بانڈ کے ذریعے عام سرمایہ کار اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ یہ اقدام فنانشل انکلوژن کی جانب ایک اور مثبت قدم ہے۔”
ماہرین کی رائے
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ:
شرح سود میں استحکام مارکیٹ کے لیے اعتماد کا اشارہ ہے۔
کئی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج توقعات سے بہتر رہے، جس نے سرمایہ کاروں کو مزید پرجوش کیا ہے۔
شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری آپشنز اسلامی بینکاری سے منسلک افراد کے لیے متبادل فراہم کریں گے۔





