اہم خبریںدنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اعلانات اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، وینزویلا میں امریکی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اور حالیہ صورتحال میں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کو مارنے کی دھمکیاں تشویش ناک ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ آج صبح ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات کی ترسیل میں مصروف تھے۔ صدر کے مطابق اس کارروائی میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملک کے اندر جاری بدامنی سے نمٹنے کے لیے مرحلہ وار نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو شورش زدہ شہروں میں سیکیورٹی کی صورتِ حال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button