اہم خبریںکرکٹکھیل

10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی طاقت دیکھی، بھارت دنیا میں رسوا ہوا: شاہد آفریدی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی پاور کو تسلیم کیا اور بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام دنیا میں مذاق بن گئے تھے۔

شاہد آفریدی نے الزام عائد کیا کہ بھارتی بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی۔ ان کے مطابق "مودی پر دباؤ تھا، جنگ بھی ہار چکے تھے، ایسے میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف تھا۔”

آفریدی نے کہا کہ "کل کے میچ میں بھارت نے جینٹل مین گیم کی دھجیاں اڑا دیں۔ پاکستان نے جو مؤقف اختیار کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔”

پاکستان کا آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط، میچ ریفری کے رویے پر احتجاج

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایشیا کپ کے حالیہ میچ میں میچ ریفری نے ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان آغا سلمان کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی، جبکہ اس سے قبل پاکستان کے میڈیا مینجر کو کہا گیا کہ یہ باتیں ریکارڈ نہ کی جائیں۔

میچ کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی سی بی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ اس عمل سے کھیل کے قوانین اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button