اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خاص طور پر اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کے وقت یہ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کے قوی امکانات ہیں۔

نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ چترال، دیر، کوہستان، باجوڑ، سوات، بٹگرام، پشاور، صوابی، مانسہرہ، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں 15 ستمبر کی شام سے 19 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور پشاور میں 16 سے 19 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ 15 ستمبر کی رات سے 19 ستمبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس دوران 16 اور 18 ستمبر کو بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button